Mar 10, 2021 05:51 pm
views : 193
Location : Domestic Place
Karachi- if new reserves are not discovered, gas will be extinct in next 12 years, Petroleum Adviser
کراچی، ملک میں گیس ختم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، مشیر پیٹرولیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ذخائر دریافت نہ ہوئے تو آئندہ بارہ برس بعد گیس ناپید ہوگی
اگر ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت نہ ہوئے تو موجودہ ذخائر 12 برس میں ختم ہوجائیں گے۔اس خدشے کا اظہار کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کیا۔
ندیم بابر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے پوری دنیا کو تبدیل کردیا ہے ، دنیا ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت آگے نکل چکی ہے، آج سے پچاس سال بعد دنیا بالکل مختلف ہوگی ، دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے ، دنیا بھر کی کمپنیاں دو ہزارچالیس کے بعد پیٹرول انجن گاڑیاں بنانا بند کردیں گی۔
مشیر برائے پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کا صرف توانائی کا امپورٹ بل سولہ ارب ڈالر پر مشتمل ہے جو مجموعی درآمد کا چالیس فیصد ہے، موجودہ حکومت نے دس سال میں پچیس بلاکس تیل و گیس کمپنیز کو تلاش کیلئے دیئے ہیں جبکہ اگلے سال میں مزید پندرہ بلاکس نیلام کیے جائیں گے، ان نئے بلاکس کے نتائج آئندہ چند برسوں بعد نظر آئیں گے۔
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ندیم بابر نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاس ٹرانسمیشن کا نظام کمزور ہے، وفاق نے کے الیکٹرک کو مزید گیارہ سو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے، جس کے لیے توقع ہے کہ کے الیکٹرک اگلے سال تک ٹرانسمشن نیٹ ورک کا کام مکمل کرلے گا جس کے نتیجے میں کے الیکٹرک کے سسٹم میں اگلی گرمیوں میں دو ہزار میگاواٹ اضافی بجلی آجائے گی۔