Mar 10, 2021 05:54 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Gilgit- Another Pakistani climber has gone missing after Ali Sadpara
گلگت، علی سدپارہ کے بعد ایک اور پاکستانی کوہِ پیما لاپتہ ہوگیا،ساجد سدپارہ کہتے ہیں نثار سدپارہ اس سے قبل تین مرتبہ یہ چوٹی سر کرچکے ہیں
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نثار سدپارہ دنیا کے گیارہویں بلند ترین پہاڑ گاشربرم ون کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ نثار سدپارہ اس سے قبل تین مرتبہ یہ چوٹی سر کرچکے ہیں۔
ساجد سدپارہ نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو ایک مرتبہ، آٹھ ہزار ایک سو چھبیس میٹر بلند دنیا کے نوویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کو ایک مرتبہ، آٹھ ہزار اڑتالیس میٹر بلند دنیا کے بارہویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو ایک مرتبہ اور آٹھ ہزار پینتیس میٹر بلند دنیا کے تیرہویں بلند ترین پہاڑ گاشر برم ٹو کو چار مرتبہ سر کرچکے ہیں ۔
خیال رہے کہ پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے پینتالیس سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔