Mar 11, 2021 01:35 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 2,258 COVID-19 new cases, highest since February
کراچی، کورونا وائرس کا ایک اور ہلاکت خیز دن، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹؤں کے دوران مزید تریپن گھرانے اجاڑ دیئے
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار دو سو اٹھاون نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں ایک لاکھ اسی ہزار نوسو چوالیس، سندھ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار چار
سو چھ، خیبر پختونخوا میں چوہتر ہزار سات سو بائیس، بلوچستان میں انیس ہزار
ایک سو ستاون، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو انسٹھ، اسلام آباد میں
چھیالیس ہزار پانچ سو اناسی جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار سات سو تیس کیسز
رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک تیرانوے لاکھ ساٹھ ہزار دو سو دو افراد
کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیالیس ہزار ایک سو چونسٹھ
نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ چھیاسٹھ ہزار چار سو بانوے مریض صحتیاب
ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار چھ سو اٹھاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
میں کورونا سے ایک دن میں تریپن افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے
مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار تین سو ستتر ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چھ
سو باسٹھ، سندھ میں چار ہزار چار سو اڑتالیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار
ایک سو انتیس، اسلام آباد میں پانچ سو سولہ، بلوچستان میں دو سو دو، گلگت
بلتستان میں ایک سو چار اور آزاد کشمیر میں تین سو سولہ مریض جان سے ہاتھ
دھو بیٹھے۔