Mar 11, 2021 03:40 pm
views : 218
Location : Domestic Place
MQM-L's Kehkashan Haider ran target killing network in Karachi, CTD
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت ایم کیو ایم لندن کی خاتون رکن دیتی ہیں، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان رینجرز سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں حیدر کی مبینہ ٹارگٹ کلر سے گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کردی، جس میں امریکا میں مقیم کہکشاں حیدر نے ٹارگٹ کلنگ کی واضح ہدایات دیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ایس ایس پی عارف عزیز اور سندھ رینجرز کے کرنل شبیر نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ان ڈائریکٹ ہیڈ کر رہی ہیں۔
سندھ رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہے ہیں ان کو یہ خاتون لیڈ کررہی ہیں، کہکشاں حیدر پر پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے۔کہکشاں حیدر بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، ہمیں آپریشن میں یہ معلوم ہوا کہ واردات ہوتی ہے اور بینک میں رقم منتقل ہوتی ہے۔رینجرز نے جن کو گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہے، وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے۔
میڈیا بریفنگ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلی ہیں۔رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا ہے، 2017 ء میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی،ایم کیو ایم لندن کا ہمیشہ سے کراچی میں دہشت گردی پھیلانے کا مقصد رہا ہے۔کال ریکارڈنگ میں کہکشاں کی جانب سے ٹارگٹ کو سر پر گولی مارنے کی ہدایت دی گئی،ٹارگٹ کلر کو موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی، منہ اور گردن پر ٹارگٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عمر شاہد نے کہا کہ ٹیرر فناسنگ کے حوالے سے اب مضبوط شواہد ملے ہیں،اب ان کے خلاف قانونی کارروائی نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے،ہمیں اس بار بینکنگ ٹرانسیکشن کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔