Mar 11, 2021 03:57 pm
views : 195
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- India is upsetting the balance of power in the region, says Pakistan
اسلام آباد، ہندوستان خطے میں طاقت کا توازن خراب کررہا ہے،پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زائد ہتھیار خرید رہا ہے، بھارت ہتھیاروں کے حصول سے خطے میں طاقت کے توازن کو خراب کررہا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی و بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، ہاٹ لائن اور فلیگ میٹنگ کے رابطے معمول کے ہوتے رہتے ہیں ، بات چیت کا مقصد ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسائل کا حل ہے۔پاکستان کا بھارت سے کووڈ ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان کو ویکسین بھارت نہیں گاوی الائینس فراہم کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) حبیب زاہد کی نیپال میں گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ سامنے آیا ہے، عالمی برادری کرنل (ر) حبیب زاہد کو بازیاب کرانے میں تعاون کرے۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل کے لئے ممالک آپس میں رابطے میں ہیں، افغانستان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔