Mar 12, 2021 04:33 pm
views : 188
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 54 Pakistanis, infects 2,701 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چون زندگیاں نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار سات سو ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو چہتر، سندھ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو اکسٹھ، خیبر پختونخوا میں پچھتر ہزار باون، بلوچستان میں انیس ہزار ایک سو اکہتر، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو انسٹھ، اسلام آباد میں چھیالیس ہزار نو سو تریسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار آٹھ سو سولہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چورانوے لاکھ دو ہزار چھ سو انتالیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار ایک سو تینتیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار پینسٹھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو نو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں چون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار چارسو تیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار چھ سو اٹھانوے، سندھ میں چار ہزار چار سو باون، خیبر پختونخوا میں دو ہزار ایک سو اڑتیس، اسلام آباد میں پانچ سو بیس، بلوچستان میں دوسو دو، گلگت بلتستان میں ایک سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو سترہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔