Mar 12, 2021 04:35 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- A new wave of Corona has clearly arrived in Pakistan, Dr. Faisal Sultan
اسلام آباد، پاکستان میں واضح طور پر کورونا کی نئی لہر آگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا کی ایک نئی لہر آچکی ہے۔
فیصل سلطان کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا کی ایک نئی لہر آچکی ہے اور بالخصوص پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کورونا کی نئی لہرکی زد میں ہے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے تاحکم ثانی کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔کورونا کیسز کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام کھیلوں کے میدان بند کرنے کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔