کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چھ کان کن جاں بحق ہوگئے، ڈی جی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا بھی ہوا ہے
مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث چھ کان کن جاں بحق جبکہ دو کان کنوں کو بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث آٹھ کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ دو کان کنوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے آٹھ کان کن پھنس گئے تھے۔