Mar 12, 2021 04:50 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Lahore- certified vote thief finds a new way to steal votes, Maryam Nawaz
لاہور، عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، مگراب حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ گن پوائنٹ پرووٹ لینے سے بھی بات نہیں بنی اور کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکرہے خفیہ کیمروں کا نہیں، سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے۔ ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔
مریم نوازنے کہا کہ پارلیمنٹ اوراپوزیشن کے ووٹ چوروں کو این آر او دینے سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے، سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑگئی! نا اُگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے۔