Mar 12, 2021 05:50 pm
views : 200
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- Government-backed candidate Sadiq Sanjrani win Senate top slot
اسلام آباد، حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، حزب اختلاف کے یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑگیا
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کا الیکشن جیت کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ایوان میں موجود اٹھانوے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ آخری ووٹ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے کاسٹ کیا۔
۔پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہونے کا اعلان کیا۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق سات ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معرکے کیلئے پی ڈی ایم کے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا محمد آفریدی آمنے سامنے ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے عمل میں پہلا ووٹ پی ڈی ایم کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا، جبکہ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے آخری ووٹ کاسٹ کیا۔
ووٹنگ کے عمل کے لیے حروف تہجی کے اعتبار سے سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کیلئے بلایا گیا۔
چیئرمین سینیٹ کی ووٹنگ کے دوران سینیٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر دیا گیا۔
نئے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے خفیہ رائے شماری ہوئی، اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نئے چیئرمین سینیٹ کروائیں گے۔