لاہور،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جیلانی پارک کی انتظامیہ حرکت میں آگئی، شہریوں کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایات دینا شروع کردی گئیں
صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع جیلانی پارک کے اندر عوام الناس کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کئے جانے پر پارک انتظامیہ حرکت میں آگئی، عوام کا ایک ہی جگہ پر جم غفیر کورونا وباء کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
پارک میں آئے ایک شہری محمد عمیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ماسک پہننے کا ضرور کہا گیا ہے اس کے بغیر پارک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
شام کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اپنی فیملی کے ہمراہ پارک میں تفریح کیلئے پہنچتی ہے۔
اس حوالے سے ایک اور شہری محمد جمشید بھٹی ایس او پیز کا خیال رکھ پر ہم خود کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
جہاں ایک طرف شہریوں کو تفریح کیلئے سہولیات میسر آرہی ہیں وہیں دوسری طرف ایس او پیز کی پاسداری بھی عوام پر لازم ہے۔
اس حوالے سے وائس چیئرمین پارکس اینڈ کلچرل اتھارٹی لاہور حافظ ذیشان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ سیروتفریح کے مواقع لاہور یوں کو فراہم کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا کیونکہ نئی ہدایات یقینا" مفاد عامہ کو سامنے رکھ کر دی جائیں گی۔