Mar 13, 2021 04:31 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Coronavirus surge: Punjab govt decides to close markets in various districts after 6 pm
اسلام آباد، کورونا کی شرح میں اضافے کے باعث پنجاب میں کاروبار اور تفریحی مقامات شام چھ بجے بند کرنے کا حکم
کورونا وباء کے مسلسل بڑھتے خطرے کے پیش نظر پنجاب کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے میں نئی پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام چھ بجے بند جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور انتیس مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیباریٹریز، کلیکشن پوائنٹس چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے،
دوسری طرف کورونا کی جاری تیسری لہر میں پشاور کے مزید چار علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ون کی گلی نمبر نو، گلبہار نمبر چار کی گلی تین، ڈیفنس کالونی کی گلی نمبر گیارہ اور حیات آباد فیز سکس کی گلی نمبر پانچ میں ہفتے کی شام سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا۔