Mar 13, 2021 04:35 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Islamabad- Today's Warfare Successful Accomplishment depends on Effective Vision and Fusion, says AIR CHIEF
اسلام آباد، دورحاضرکی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اورفیوژن پرمنحصرہے، سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اورچالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے چون ویں کمبیٹ کمانڈرزکورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورحاضرکی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اورفیوژن پرمنحصرہے، ایئرپاورسینٹرآف ایکسیلنس اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں، دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اوراس کی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرزکوٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی۔ کمبیٹ کنٹرولرز کی ایئر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈرعلی احمد نے حاصل کی۔