Mar 13, 2021 04:40 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Lahore- NAB seeks cancellation of Maryam's bail in sugar mills case
لاہور، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مشکل میں پھنس گئیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں۔
نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کیلئے مریم نواز کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔