Mar 13, 2021 04:41 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- Secretary Senate should be jailed, says Saeed Ghani
اسلام آباد، سیکریٹری سینیٹ کو جیل میں ڈالا جائے، سعید غنی کہتے ہیں سیکریٹری سینیٹ نے ووٹرز اور امیدوار کو مس گائیڈ کیا ہے
سندھ کے
وزیر تعلیم سعید غنی کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں سات مسترد شدہ ووٹوں
کے معاملے پر کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل میں ڈالا
جائے۔سیکریٹری سینیٹ نے ووٹرز اور امیدوار کو مس گائیڈ کیا ہے، ہمیں یقین
تھا کہ یہ کیمرے کے بعد کوئی حربہ استعمال کریں گے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ووٹرز نے
دیانتداری سے پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیا ہے، ہمارے ووٹرز نے جان بوجھ
کر ووٹ خراب نہیں کیے، اگر ووٹرز کو ووٹ ضائع کرنا ہوتا وہ دونوں امیدواروں
کو ووٹ ڈالتے، اگر ووٹر کو ووٹ مسترد کرانا ہوتا تو وہ بیلٹ پیپرکو خالی
چھوڑ آتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےسات ووٹ جینوئن تھے جن کومسترد کیا گیا، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،ووٹ مسترد ہونے پرعدالت سے رجوع کریں گے۔
سعید
غنی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کیمرے لگ سکتے ہیں بیلیٹ بیپر میں بھی
گڑبڑ ہوسکتی ہے، ہم نے سکریٹری سینیٹ سے کہا کہ بیلیٹ پیپر پر کوئی اور
نشان نہیں ہونا چاہئے، ایک ممبر نے شیری رحمٰن سے کہا کہ نام پر مہر لگا دی
ہے یہ ٹھیک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مظفر شاہ نے بددیانتی پر مبنی رولنگ
دی ہے، غیرقانونی رولنگ دی ہے، مظفرشاہ نے ہارے ہوئے صادق سنجرانی کو
زبردستی کامیاب قرار دیا گیا۔