Mar 14, 2021 04:42 pm
views : 213
Location : Different Places
Lahore- Punjab records over 1,600 cases for first time since June as 7 cities see major lockdowns
کورونا وائرس کی تیسری لہر: پنجاب کے 7 شہروں میں پیر سے دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان
حکومتِ
پنجاب نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشِ نظر صوبے کے 7 سب سے زیادہ
کیسز والے شہروں میں لاک ڈاؤن لگا کر عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کا
اعلان کردیا ہے۔
ایک سال کے عرصے کے بعد لگایا جانے والا مکمل لاک ڈاؤن 7 شہروں میں پیر سے نافذ ہوگا اور 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل وائرس کی پہلی لہر کے دوران حکومت نے مارچ 2020 میں صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا تھا۔
حکومت
پنجاب نے ان 7 شہروں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن
لگایا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کو قرار دیا
جارہا ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ نوٹفکیشن میں پنجاب پرائمری اینڈ
سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا،
فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مکمل لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے ان
اضلاع کے اندر اور باہر عوام کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن
کے مطابق اس دوران ہر قسم کی سماجی، مذہبی یا کسی بھی مقصد کے لیے اجتماع
پر پابندی ہوگی جبکہ ان شہروں میں ہر طرح کے شادی ہالز، بینکوئٹس، کمیونٹی
مراکز اور مارکیز بھی بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں مذکورہ بالا 7 شہروں میں
انِ ڈور ہر قسم کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ہونے والے
اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔