Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 14, 2021 05:55 pm views : 217

Location : PID

Islamabad- PDM faced defeat at every turn: Shibli Faraz
  • Urdu

وفاقی وزیر اطلاعات نے حزب اختلاف کو لاوارث قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے حزب اختلاف کو لاوارث قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی ہے اور حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث معیشت دوبارہ چل پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ویکسینیشن کی پہلی فیز ابھی جاری ہے جبکہ پاکستان میں ایک بار پھر کیسز بڑھ رہے ہیں اس لیے وبا کے تدارک کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کو پنجاب کی طرح منظم طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور جان سے پیاری کوئی چیز نہیں ہے اس لیے عوام لازمی طور پر ماسک پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو ہزیمت اٹھانی پڑی اور اتنخاب ہارنے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) غیر یقینی کی فضا بنانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کا پہلا فیز مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔شبلی فراز نے حزب اختلاف کو لاوارث قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ سے انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور معیشت کا پہیہ چلنے کو حزب اختلاف اپنی موت سمجھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں بنتا جبکہ سینیٹ انتخاب سے ثابت ہوا ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے پیٹھ پر چھرا گھونپا۔ پیپلز پارٹی ارکان نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ووٹ نہیں دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور اگر انتخاب اوپن ہوتا تو ہمیں کوئی مشکلات پیش نہ آتیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور ہم کسی کو غدار کا سرٹیفکیٹ نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہے بلکہ وہ شطرنج کا ایک مہرہ ہے۔ مریم نواز کو لندن جانے نہیں دیں گے، پہلے ابو بچاؤ مہم تھی اب مجھے لندن جانے دو ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved