Mar 15, 2021 12:59 pm
views : 181
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 29 deaths by coronavirus, 2,253 new cases in one day
کراچی، مہلک کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء سے مزید انتیس افراد جاں بحق ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار دو سو تریپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار چھ سو انسٹھ، سندھ میں دو لاکھ اکسٹھ ہزار چار سو گیارہ، خیبر پختونخوا میں چہتر ہزار ایک سو چار، بلوچستان میں انیس ہزار دوسو بیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نوسو اکسٹھ، اسلام آباد میں اڑتالیس ہزار اکیاسی جبکہ آزاد کشمیر میں گیارہ ہزار سترہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک پچانوے لاکھ انتیس ہزار سات سو تریسٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوالیس ہزار اکسٹھ نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو اٹہتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو تئیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں انتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہزار پانچ سو سینتیس ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار سات سو انہتر، سندھ میں چار ہزار چار سو اٹھاون، خیبر پختونخوا میں دو ہزار ایک سو انسٹھ، اسلام آباد میں پانچ سو چھبیس، بلوچستان میں دو سو دو، گلگت بلتستان میں ایک سو تین اور آزاد کشمیر میں تین سو بیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔