Mar 15, 2021 01:00 pm
views : 191
Location : Domestic Place
Lahore- Not afraid of threats and arrests, Maryam Nawaz reiterates
لاہور، حکومت صرف خفیہ چیزوں پر چل رہی ہے، مریم نواز کہتی ہیں اب میری گرفتاری حکومت کو الٹی پڑجائے گی،عمران خان کو گھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جاؤں گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم عمران خان کی طرح ڈرپوک نہیں ہے جو دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے، سیاست دان ہوں تو سیاست تو کروں گی، پہلے دوبار گرفتاری ہوئی اب بھی گرفتاری ہوئی تو الٹی پڑجائے گی، اگرمجھے گرفتارکریں گےتونوازشریف لندن سے خود بولیں گے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نےلاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کےخلاف درخواست دی ہے، ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، اس سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہو سکتی، بیانات جانچنے کا اختیار نیب کوکیسے مل گیا؟ آپ نے ذمہ داریاں تبدیل کرلیں؟، ان کیخلاف تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیے، آؤااور میدان میں مریم نواز کا مقابلہ کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مجھے باہربھیجنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا، میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہے گی، جو مریم کو اسماش کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ن لیگ اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی اور کوئی بات نہیں کرے گی، اس حکومت کی آئینی اور نہ ہی قانونی حیثیت ہے۔