نوشہرہ، فوڈ سیکیورٹی پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیتون کی شجرکاری مہم کےمثبت اثرات پورے پاکستان پر آئیں گے، شجرکاری مہم کامیاب رہی توملک بھر کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کے آغاز پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے چالیس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی ہے، ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں بہت فرق ہے ، ہماری ایکسپورٹ بڑھی ہیں،امپورٹ کم ہوئی یں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا دوسرا بڑا مسئلہ زرمبادلہ کے ذخائرہیں، جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔نسلوں کو سخت خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے، دس ارب درخت لگانے کا مقصد ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہیں، نوجوانوں کو بھی شجرکاری مہم میں شرکت کرنی چاہیے۔
عمران خان نے مزید بتایا کہ زیتون کے پودوں کی بڑے علاقے میں پلانٹیشن کررہےہیں، زیتون کی بدولت پاکستان کےفارن ایکسچینج میں اضافہ ہوسکتا ہے، زیتون کی شجرکاری مہم کامیاب رہی توملک بھر کو فائدہ ہوگا۔کے پی ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زیتون کے درخت لگ سکتے ہیں، زیتون کے درخت کی عمر لمبی ہوتی ہے ،زیتون ہم دنیا میں ایکسپورٹ بھی کرسکتے ہیں اس کے فائدےبھی بڑے ہیں۔