Mar 15, 2021 02:50 pm
views : 195
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh reduces market business hours as coronavirus cases rise
کراچی، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ میں نئی پابندیوں کا اطلاق ہوگیا، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
مہلک وباء کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے پیشِ نظر حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک ماہ کیلئے پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز رات دس بجے بند کرنےہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پرعمل کیا جائے گا۔
حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاگو کی گئیں نئی پابندیوں کے مطابق تفریحی پارکس کو شام چھ بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔