Mar 15, 2021 03:58 pm
views : 183
Location : Domestic Place
Karachi- Not in favor of closing Tik Tak, Federal Minister
کراچی، ٹک ٹاک بند کرنے کے حق میں نہیں، امین الحق کہتے ہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہئے
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹک ٹاک سمیت ایسی ایپ کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہے تاہم ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔دوسری پارٹی کے لوگ بکے لیکن ہمارے نہیں۔ ایم کیو ایم لینے والا نہیں دینے والا ہاتھ ہے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی اے ان معاملات کو دیکھ رہی ہے جبکہ انٹرنیٹ پر فراڈ کو ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔