Mar 15, 2021 04:21 pm
views : 180
Location : Accountibility Courts
Sukkur- After dirty politics, Parliament has lost its importance in the country, Khurshid Shah
سکھر، ڈرٹی پولیٹکس کے بعد ملک میں اب پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، خورشید شاہ کہتے ہیں پورا ملک عدلیہ کی طرف نظر جمائے بیٹھا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈرٹی پولیٹکس کے باعث اب اس ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، جو ووٹ خراب کئے گئے وہ خراب نہیں ہیں۔
سکھر میں احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے۔گیند عدلیہ کی کورٹ میں ہے پورا ملک عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، اسمبلیوں سے استعفے مسئلے کا حل نہیں ہیں، اسمبلیوں سے باہر رہ کر ہم ان معاملات پر لڑنہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رہ کر ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرسکتے ہیں، پی ڈی ایم اپنے فیصلے ضرور کرے لیکن استعفے حل نہیں۔
دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔