Mar 16, 2021 02:10 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 58 Pakistanis, infects 2,511 in one day
کراچی، کورونا کا ایک اور ہلاکت خیز روز، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید اٹھاون زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 65 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 812، سندھ میں 4 ہزار 461، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 169، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔