Mar 16, 2021 03:58 pm
views : 218
Location : Old Custom Area,Saryab
Quetta- An unidentified beast slaughtered three children
کوئٹہ، نامعلوم درندہ صفت شخص نے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبحہ کردیا، پولیس نے دلخراش قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے پرانا کسٹم میں درندہ صفت شخص نے گھر میں موجود چار بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیئے، واقعے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا۔
تین بچوں کے بہیمانہ قتل کا دلخراش واقعہ نیو سریاب کے علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم شخص نے گھرمیں موجود چار بچوں پر خنجر کر وار کردیئے، تین معصوم بچے موقع پر ہی موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچوں کے ماموں نے بتایا کہ واقعے کے وقت بچوں کے والدین گھرمیں موجود نہیں تھے۔
پولیس نے گھر میں موجود نوکرانی کو حراست میں لے لیا اورواقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔