Mar 16, 2021 04:00 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Hafizabad- 2 feet 8 inches groom and 2 feet 7 inches bride Marriage
حافظ آباد ، 2 فٹ 8 انچ کا دولہا 2 فٹ 7 انچ کی دلہن بیاہ لایا، والد کہتے ہیں بیٹے کا رشتہ ڈھونڈنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا لیکن اللہ نے جوڑی ملاکر خواہش پوری کردی
حافظ آباد کے علاقے چک گجراں کا رہائشی پستہ قد تئیس سالہ ادیب اور بائیس سالہ سمیرا بی بی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، پستہ قد جوڑے کی شادی میں پورے علاقے میں جشن کا سماں بن گیا۔
ادیب جب اپنی دُلہن کو بیاہ کر گھر پہنچا تو پورے گاؤں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ اس پُر مسرت موقع پر ادیب نے کریم کلر کی شیروانی اور کلاہ پہنا ہوا تھا۔
شادی کے موقع پر ادیب کی دُلہن سمیرا بی بی نے سلمہ ستارے سے تیار سرخ رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا۔
شادی کے موقع پر دولہے میاں کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کا رشتہ ڈھونڈنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم اللہ پاک نے جوڑی ملاکر میری خواہش پوری کردی ہے۔
دولہا ادیب کے والد حافظ مقبول صاحب امام مسجد ہیں۔
باراتی اور اہل علاقہ دولہا دلہن کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔