اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے سات اعشاریہ آٹھ ارب روپے کا رمضان پیکج منظور کرلیا، فواد چوہدی اور حماد اظہر کہتے ہیں مہنگائی پر قابو پانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے
وفاقی کابینہ نے سات اعشاریہ آٹھ ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر انیس اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ غریب طبقے پر رمضان میں بوجھ نہیں پڑنا چاہیے اس لیے حکومت نے سات اعشاریہ ارب روپے کے رمضان پیکج کو منظور کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس سال کے آخر تک خسارے سے باہر آجائے گی۔
حماد اظہر نے اس موقع پر بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی پر چالیس روپے فی کلو، تیل پر بیس روپے فی لیٹر، کھجوروں پر بیس روپے فی کلو اور چاول پر دس روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے چھ افراد کو اسلحے کے ممنوعہ اور غیرممنوعہ لائسنسز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
خیال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت چھ افراد نے لائسنسزکی درخواست دی تھی۔