Mar 17, 2021 02:03 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 61 deaths by coronavirus, 2,351 new cases in one day
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں اضافہ، وباء نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکسٹھ زندگیوں کے چراغ گل کردیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار تین سو اکیاون نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ نواسی ہزار تین سو باسٹھ، سندھ میں دو لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو تئیس، خیبر پختونخوا میں چہتر ہزار آٹھ سو انیس، بلوچستان میں انیس ہزار دو سو سینتالیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو پینسٹھ، اسلام آباد میں اڑتالیس ہزار نو سو اڑتیس جبکہ آزاد کشمیر میں گیارہ ہزار ایک سو اکسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 3 ہزار 865 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 978 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 853، سندھ میں 4 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179، اسلام آباد میں 529، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔