Mar 17, 2021 02:06 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Lahore- Chaudhry Sugar Mills case: NAB summons Maryam Nawaz on March 26
لاہور، مریم نواز نیب کی دوبارہ مہمان بنیں گی، چیئرمین نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کررکھی ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی روشنی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں، اس ضمن میں نیب نے مریم نواز کو چھبیس مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے، جس پر مرایم نواز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کے لیے 11 اگست 2020 کو بھی طلب کیا تھا تاہم اس دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے مریم نواز تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکی تھیں۔