لاہور، نواز شریف کی زندگی موت کی گارنٹی نہیں دے سکتے، شیخ رشید احمد کہتے ہیں عام انسانوں کی جانوں کا تو کوئی نہیں سوچتا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو چوبیس گھنٹے میں اجازت دے سکتے ہیں، فضل الرحمان سے کہا تھا کہ ان کےساتھ ہاتھ ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کیلئے دو ہزار گیارہ سے کویت کے ویزے بند ہیں جو جلد کُھلنے والے ہیں۔ وزارت داخلہ میں اٹھارہ اٹھارہ سال سے بیٹھے افسروں کو تبدیل کریں گے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عمران خان کوشکست نہیں دےسکتی، اپوزیشن اتحاد نے لانگ مارچ سے متعلق اچھا فیصلہ کیا، پہلےہی کہا تھا اسلام آباد آئے تو قانون کا احترام کریں گے۔ وزارت داخلہ نےکسی کام میں رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔پیپلزپارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا، مسلم لیگ (ن) میں2 سیاسی سوچ کےگروپ موجود ہیں۔ نوازشریف نے خود اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرائی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں دو نئےڈیم بنانےجارہےہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔ 192ممالک میں ویزہ آن لائن کردیا، پاسپورٹ کی میعاد بھی 10سال کردی، تمام ممالک میں نادرا کے افسران کو واپس بلا رہے ہیں۔