Mar 17, 2021 03:38 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Islamabad- Electricity distribution companies decided to receive Rs 91.36 billion
اسلام آباد، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 91ارب 36کروڑ وصول کرنے کی کی تیاریاں شروع کردیں
مہنگائی کا سونامی جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بہت سی چیزیں عوام کی دسترس سے بہا لے گیا وہیں دوسری طرف عوام پر بجلی بم گرانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جی ہاں بالکل بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکیانوے ارب چھتیس کروڑ وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
نیپرا میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جولائی دو ہزار بیس سے ستمبر تک چوالیس ارب ستر کروڑ اور اکتوبر دو ہزار بیس سے دسمبر تک چھیالیس ارب پینسٹھ کروڑ وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے حیران کن طور پر درخواست میں پاور پلانٹس کی مرمت کیلئے پانچ ارب اٹھارہ کروڑ بھی صارفین کے کھاتے میں ڈالنے کی درخواست کی ہے یہی نہیں لائن لاسز اور بجلی چوری کے نو ارب اٹھائیس کروڑ بھی صارفین سے وصول کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
دونوں سہ ماہی کیلئے ستر ارب روپے کپیسٹی ادائیگی کا بوجھ بھی صارفین پرڈالاجائےگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا 30مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی، منظوری کے بعد صارفین پر ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ کااضافی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔