Mar 17, 2021 05:00 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- PIA plane lands safely after bird strike
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پرواز کے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد پرندہ ٹکراگیا
پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے انجن سےپرندہ ٹکراگیا، جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی تاہم طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا تھا، پرواز پر 162 مسافر سوار تھے ، مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کیلئےمتبادل جہازمہیاکردیاگیا ، پرواز پی کے368 سہ پہر4 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے دائیں انجن کے بلیڈ ٹوٹنے کے آثار ہیں ، تفصیلی نقصان کا جائزہ بورواسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا۔