Mar 18, 2021 01:56 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- Great achievement to turn 25-year-old project into reality, says PM Imran
اسلام آباد، نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ کا نام ہے، وزیر اعظم
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محنت کشوں کیلئے گھر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی نے نہیں سوچا تھا غریب لوگوں کیلئے گھر بنائے جائیں گے، ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے، کسی پر احسان نہیں کر رہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرض کی فراہمی کا قانون لے کر آئے، شہروں میں مزدور، چھوٹے سرکاری ملازمین کیلئے بھی گھر بنانا ناممکن ہوتا ہے، اس منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کرسکتے تھے، متعلقہ قانون کے عدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی، متعلقہ قانون کو عدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے۔
قبل ازیں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کیلئے بہترین اقدا م ہے، ایک ہزار پانچ سو آٹھ خاندانوں کو گھر دیئے جا رہے ہیں، محنت کش لوگ اپنے خون پسینے سے ملکی معیشت چلاتے ہیں، پروگرام کے تحت تین لاکھ روپے کی سبسڈی لی، منصوبے کے تحت ایک گھر تئیس لاکھ چوبیس ہزار کا ہے، کرائے کے گھر ختم کر کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے، دس فیصد ادا کرنے پر آپ کو گھر کی چابی اور قبضہ ملے گا، نوے فیصد رقم آپ پانچ سے بیس سال میں قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔