Mar 18, 2021 01:58 pm
views : 199
Location : Sindh High Court
Sukkur- SHC has suspended two MPA over dog bite incident
سکھر، سندھ ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے کے واقعے پر دو ارکان سندھ اسمبلی معطل کردیئے، عدالت نے الیکشن کمیشن سے بڑی استدعا کردی
عدالت عالیہ نے سگ گزیدگی کے واقعے پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کردیا ہے اور الیکشن کمیشن سے بھی بڑی استدعا کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیا اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر دو ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کردیا۔
عدالت کی جانب سے معطل کئے جانے والوں میں فریال تالپور اور گیان چند اسرانی شامل ہیں، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دونوں ارکان کی معطلی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن دونوں ایم پی ایز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔
دو روز قبل ہونے والی سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ غریبوں کے بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں اور ایم پی ایز ووٹ لے کر کراچی میں آرام سے بیٹھے ہیں۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جب عدالت نے حکم دیا تھا تو ایم پی ایز کیوں کتا مار مہم کی نگرانی نہیں کررہے ہیں ہم ایم پی ایز کو معطل کرنے کے احکامات بھی دے سکتے ہیں اور لاڑکانہ ، خیرپور، جامشورو اور رتوڈیرو کے تو ایم پی ایز کو معطل ہی کیوں نہ کردیں۔