Mar 18, 2021 02:18 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan is spending less on defense despite security threats, Army Chief
اسلام آباد، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں کوترقی دی جارہی ہے، آرمی چیف
وفاقی دارالحکومت میں جاری نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی پراخراجات بڑھانےسےانسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان اہم کرداراداکررہاہے، ہمسایہ ملک میں امن خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے، چاہتےہیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہو۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آج دنیا کومختلف طرزکی دہشتگردی کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں پاکستان بھی کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے جس کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی خطرات کےباوجوددفاع پرکم خرچ کررہاہے، دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں کوترقی دی جارہی ہے، پاکستان خطے میں ایک ذمہ دارملک ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کے بعد منزل کےقریب ہیں، پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت معاشی ترقی کاباعث بن سکتی ہے۔