Mar 18, 2021 04:07 pm
views : 202
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- PMLN and PPP efforts Senate to bring their own Leader of the Opposition
اسلام آباد، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سینیٹ میں اپنا اپنا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے برسرپیکار ہوگئیں
سینیٹ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے فیصلہ کرچکی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اکیس ووٹ ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کے مجموعی ووٹ کی تعداد پچیس ہوجائے گی۔
شیری رحمان کو پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی پچیس سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ جمع کروادے گی۔
دوسری طرف ن لیگ چاہتی کے کہ اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔ سینیٹ میں ن لیگ کی اٹھارہ اور جے یو آئی کی پانچ نشستیں ہیں۔
اس طرح سینیٹ میں پیپلز پارٹی پچیس نشستوں کے ساتھ ن لیگ کی تئیس نشستوں پر دو کی برتری رکھتی ہے۔