Mar 19, 2021 02:15 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 40 Pakistanis, infects 3,449 in one day
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں تیزی آگئی، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چالیس زندگیاں نگل لیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار چار سو اننچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ تیرانوے ہزار چون، سندھ میں دو لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو تین، خیبر پختونخوا میں ستتر ہزار نوسو باہتر، بلوچستان میں انیس ہزار دو سو نوے، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو سڑسٹھ، اسلام آباد میں پچاس ہزار چھیانوے جبکہ آزاد کشمیر میں گیارہ ہزار تین سو ستتر کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک چھیانوے لاکھ اکیانوے ہزار ستاسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیالیس ہزار آٹھ سو پینتالیس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ اٹہتر ہزار تین سو چودہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196، اسلام آباد میں 536، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔