Mar 19, 2021 02:12 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Islamabad- Previous govts had stolen money of Pakistan, says PM Imran
مالاکنڈ، پاکستان زرداری اور نواز شریف کو امیر بنانے کیلئے وجود میں نہیں آیا تھا، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم مشکل حالات سے نکل چکے ہیں، ڈالر ایک سو ساٹھ روپے سے ایک سو پچپن روپے پر آگیا ہے، بڑے سرمایہ کار بنڈل جزیرے پر سرمایہ کاری کے منتظر ہیں لیکن سندھ حکومت بنڈل جزیرے پرسرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی۔
وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم زراعت میں نئی سوچ لےکرآرہے ہیں، اکیلا زراعت کا شعبہ ہمیں ترقی کی سمت لے جاسکتا ہے، ہم بھاری زرمبادلہ کھانے کے تیل درآمد کرنےپرخرچ کرتے ہیں، دریائے سندھ کےدائیں کنارے زیتون کے درخت لگانے کیلئے بہترین جگہ ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے لیکن اگر انسان صرف اپنے لیےجئے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، تاہم دوست ممالک نے مدد کی اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو روپیہ گر جاتا اور مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوجاتا، ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا کیوں کہ ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں دینی تھیں، (ن) لیگ نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ قرضہ بیس ہزار ارب روپے واپس کیا،اور ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ پینتیس ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتا ہے کہ قرض کا سود دیں، ہمیں قرضوں کی واپسی کیلئے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔