Mar 19, 2021 02:16 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Air Marshal Zaheer Ahmed Babar Sidhu takes charge as new PAF Chief
اسلام آباد، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نے کمان سنبھال لی، مجاہد انور خان سبکدوش ہوگئے
سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لئے فخر ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے سٹاف کا شکر گزار ہوں، اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔
ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب ہوئی۔ بگل بجا کر ایئر چیف مجاہد انور خان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ چاق چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کو سلامی دی۔ ایئر چیف مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ جے ایف سیون تھنڈرز نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو سلامی دی۔ ایئر چیف مجاہد انورخان نے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سورڈ آف کمانڈ دی۔ سابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے رخصت ہوتے ہوئے پاک فضائیہ کو شاباش دی۔
خیال رہے ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔