Mar 19, 2021 03:20 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Government's decides to bring in an ordinance to end income tax exemptions
اسلام آباد، وفاقی حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا
حکومت پاکستان نے مختلف شعبوں کو دی گئیں انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سو چالیس ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے سمری کابینہ نے منظور کرلی۔
سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری وفاقی کابینہ نے تو دیدی تاہم وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔
وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو چوبیس مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔