Mar 19, 2021 04:15 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- Pak-India water talks will be held in New Delhi this month
اسلام آباد، کافی عرصے تعطل کے بعد ایک مرتبہ پھر پاک بھارت آبی مذاکرات رواں ماہ نئی دلی میں ہونگے
پانچ سال کے تعطل کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے مابین آبی تنازعات کے حل سے متعلق مذاکرات رواں ماہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوں گے۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بائیس مارچ کو بھارت روانہ ہوگا۔
پاک بھارت کے درمیان آبی مذاکرات تئیس اور چوبیس مارچ کو نئی دلی میں ہوں گے، مذاکرات کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار کریں گے۔
خیال رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہرسال آبی مذاکرات ضروری ہیں جبکہ 2018ء میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے۔
انڈس واٹر کمیشن کے مطابق آبی منصوبوں ریتلے اور پکل ڈل پاور پراجیکٹس پر تحفظات ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔