Mar 19, 2021 04:21 pm
views : 213
Location : different Areas
Lahore- Heavy rain is expected in different parts of the country from Sunday to Tuesday
لاہور، موسم کا حال بتانے والوں نے ابر رحمت کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے مختلف علاقوں میں اتوار سے منگل تک موسلادھار بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شب سے داخل ہوجائے گا اور اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا اور منگل تک موجود رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے متنبہ کیا ہے کہ پیر اور منگل کو خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام یا رات سے پیر تک بلوچستان کے مختلف علاقوں، سندھ میں شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل تک کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 4، کالام منفی 2 اور گوپس میں 0، استور 1، مالم جبہ 2، راولاکوٹ 4، قلات، دیر، چترال ، سرینگر 5، گڑھی دوپٹہ 6، کوئٹہ، گلگت 7، مری، ایبٹ آباد 8، مظفر آباد 10، اسلام آباد، سیدو شریف 11، پشاور 14، جموں 15، لاہور، بہاولپور، ساہیوال 17، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، فیصل آباد 18، تربت، جیوانی 19، سکھر، حیدرآباد، نوابشاہ، سبی 20، کراچی 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔