Mar 19, 2021 04:40 pm
views : 213
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan has always been a supporter of meaningful dialogue
اسلام آباد، بھارت خود تنازعہ کو اقوام متحدہ لے کرگیا لیکن قرارداروں کو تسلیم نہیں کیا، پاکستان
ترجمان
دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی قابض فورسز نے 4
کشمیریوں کو شہید کیا، بےگناہ کشمیریوں کو شوپیاں، بیج بہاڑہ اور سوپور
علاقوں میں شہید کیا گیا۔سال2021 میں بھارتی قابض فوج نے 14 بے گناہ
کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔
زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا
کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور
بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل
کی فوری اور شفاف عالمی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی برادری
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
ترجمان
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے بات چیت کا خواہاں
ہے، بات چیت سے ہی مسائل حل ہونے چاہیے۔انڈس واٹرکمیشن کےاجلاس میں شرکت
کیلئے پاکستانی وفد 30 مارچ کو بھارت جائےگا، انڈس واٹر کمشنر پاکستانی وفد
کی سربراہی کریں گے۔بھارتی آبی جارحیت سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی،
بھارتی خارجہ سیکرٹری کا بیان دیکھا ہے، وہ نامناسب بیان ہے۔بھارت کے دو
ڈیم اور مغربی دریاؤں پر منصوبوں پر تحفظات ہیں۔بھارت 5 اگست سے پہلے مسئلہ
کشمیر کو تنازعہ تسلیم کرچکا ہے۔