Mar 20, 2021 04:40 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- COVID-19 case positivity ratio reaches 9.5%, Dr Faisal
اسلام آباد، احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پچھلے چند دنوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز بڑھنے سے اسپتالوں اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور کورونا کو روکنے میں انتظامی ایکشن کمزور دکھائی دے رہا ہے، انتظامیہ سے اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر نو اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی ہے، ہجوم والی جگہ پر نا جائیں اور شادیاں کھلی جگہوں پر رکھیں۔
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ خدارا کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔