Mar 20, 2021 05:55 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
لاہور، وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں عمران خان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے
وزیر اعظم بھی کورونا سے نہ بچ سکے، عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارے ہاں پچاس فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتاہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔