Mar 21, 2021 06:14 pm
views : 224
Location : Different Places
Islamabad- Gill provides update on PM Imran Khan, first lady's health
وزیراعظم ویڈیو کانفرنس پر دفتری امور انجام دیں گے
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق عمران خان قرنطینہ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دفتری امور انجام دیں گے۔
انہوں
نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور خاتون اول میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
وزیراعظم اور خاتون اوّل سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔
خیال
رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس
کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں
قرنطینہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔