Mar 21, 2021 06:19 pm
views : 207
Location : Different Places
Karachi- JPMC registered 2,400 dog-bite cases in this year
کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ
کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر
قائد سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
دیکھنے میں آیا ہے تاہم متعلقہ ادارے کتوں کے خاتمے کے لئے مہم چلانے میں
مکمل ناکام نظر آتے ہیں جب کہ آئے دن کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہونا
معمول بن گیا ہے۔
رواں برس ہی کتے کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز
رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے انڈس اسپتال میں 1 ہزار 641، جناح اسپتال میں 2
ہزار 195 اور سول اسپتال میں دو ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ
سال2020میں کتے کے کاٹنے کے 2 لاکھ 5 ہزار 319 سے زائد کیسز اور 16 اموات
رپورٹ ہوئی تھیں جب کہ سال 2019 میں 2 لاکھ 35 ہزار واقعات رپورٹ اور
ریبیز کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے۔