Mar 22, 2021 02:32 pm
views : 210
Location : Domestic Place
Islamabad- A Pakistani delegation has left for New Delhi regards water negotiations
اسلام آباد، پاکستانی وفد بھارت سے آبی مذاکرات کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگیا، انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کہتے ہیں کہ مذاکرات میں پانچ رکنی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی
پاکستان اور ہندوستان کے مابین تصفیہ طلب آبی تنازعات کے حل کیلئے دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے، پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینہ کریں گے۔
اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بتایا کہ مذاکرات میں پانچ رکنی ایجنڈے پر بات چیت ہوگی، لاہور بھارت سے سیلاب مون سون بارشوں کے پیشگی ڈیٹا شیئرنگ پر گفت وشنید کی جائے گی۔
مہرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ چناب پر لوئر کلنائی پراجیکٹ میں پانی ذخیرہ کرنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، دریائے چناب پر آبی منصوبے پکل ڈل کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔
انڈس واٹر کمیشنر مہرعلی شاہ نے بتایا کہ دریائے سندھ پر 19 میگا واٹ کا دربت بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا اور 24 میگا واٹ کا نیمو چلنگ بجلی گھر کی تعمیر پر بھی اعتراض اٹھایا جائے گا۔
مہرعلی شاہ نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہیں سے بات چیت شروع ہوگی۔