Mar 22, 2021 02:36 pm
views : 232
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PTI has become a destructive party, not a party of change,Akber S Babar
اسلام آباد، میں جھکنے والا نہیں، اصولوں پر ڈٹا رہوں گا، اکبر ایس بابر کہتے ہیں پی ٹی آئی تبدیلی کی نہیں تباہی والی جماعت بن چکی ہے
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کی فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے اپنا کیس خود ثابت کرنا ہے، بطور کمیٹی سربراہ اپنا حکم جاری رکھا ہے۔سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ حکم دینے والا ہوں، مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
وکیل اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ریکارڈ کہاں سے جمع کرائیں؟ ہمارا کام صرف کمیٹی کو معلومات دینا تھا، اسکروٹنی کمیٹی نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی دستاویزات دینے کی مخالفت کر رہی ہے۔
سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ اکبر ایس بابر بار بار دراخواستیں دیتے رہتے ہیں، یہ درخواستیں دیتے رہے تو اسکروٹنی کبھی مکمل نہیں ہوگی، ابھی بھی اکبر ایس بابر کی 2 درخواستیں زیر التواء ہیں۔
وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ویب سائٹ سے کاغذات لے کردیں تو بھی کہا جاتا کے قابل قبول نہیں، اسکروٹنی پراسس دو طرفہ ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ فارن اکاؤنٹ کس کے ہیں، کون آپریٹ کرتا تھا۔فارن اکاؤنٹ کو اس کیس سے الگ نہیں ہونے دوں گا، میں کبھی بھی سرینڈر نہیں کروں گا، اصول پر کھڑا رہوں گا۔