Mar 22, 2021 03:37 pm
views : 205
Location : Domestic Place
Islamabad- Record of $1.5mn payment made to Broadsheet Company missing: report
اسلام آباد، براڈ شیٹ کمیشن نے تحقیقات مکمل کرلیں، پندرہ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف سامنے آگیا
براڈشیٹ
کمیشن کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ براڈ شیٹ کمپنی کو پندرہ لاکھ
ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ
دھوکا ہے، وزارت خزانہ، قانون اور اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہوگئیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب
ہوگیا۔
براڈشیٹ کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جنہیں
وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہیں جو جوائنٹ سیکرٹری زاہد مقصود نے وصول
کی۔
براڈشیٹ کمیشن رپورٹ اور متعقلہ ریکارڈ پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے،
رپورٹ کے مطابق قوم کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے براڈشیٹ کمیشن کے
ریڈار پر آ گئے ہیں، معاہدہ کس نے اور کن وجوہات پر کیا سب سامنے آگیا،
براڈ شیٹ کی رقم غلط افراد کو کس نے ادا کی تحقیقاتی کمیشن نے معلوم کر
لیا، براڈ شیٹ کمیشن نے چوبیس گواہان کے بیان ریکارڈ کیے، ایک سابق خاتون
لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہ ہوئیں، کمیشن نے نو فروری کو
کام شروع کیا تھا اور تحقیقات کے چھ ہفتے مکمل ہوں گے۔براڈشیٹ کمیشن کو
تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔
خیال رہے کہ نیب نے مشرف دور
میں بیرون ملک چھپائے گئے پاکستانیوں کے اثاثوں کا پتہ چلانے کیلیے برطانوی
لیگل فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی تھیں، نیب نے براڈ شیٹ کے
ساتھ معاہدہ طے کیا جو 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس پر فرم نے ہرجانے کا
دعویٰ دائر کیا تھا۔ گلوبل آربیٹریشن ریویو کے مطابق فرم کا پاکستان
کیخلاف 600 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم ایک سینئر عہدیدارنے
ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ 340ملین کا دعوی کیا گیا۔